26 جولائی 2015 - 17:48
سعودی حکام یمن میں جنگی مجرم ہیں: آیت اللہ لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے سعودی حکام کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے اتوار کے دن تہران میں عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس کے دوران یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام اور اس ملک کے تاریخی آثار کے انہدام کی مذمت کی۔ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ سعودی حکام جنگی مجرم شمار ہوتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ سعودی حکام کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ ان کو جلد یا بدیر یمن میں اپنے جرائم کے سلسلے میں جوابدہ ہونا ہو گا، کہا کہ وہ ہمیشہ یمن پر حملے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اور ان کا اپنا اندازہ یہ تھا کہ وہ چھ دنوں کے اندر یمن کی جنگ جیت لیں گے لیکن ان کو اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے مزید کہا کہ یمن کے اہل تشیع اور اہل سنت اپنی سرزمین سے محبت کرتے ہیں اور وہ سعودی عرب کا تسلط اور کسی پٹھو شخص کو صدر کے طور پر ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲